• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلنگ،ملزم کی عمرقید وجرمانہ کی سزاکالعدم قرار

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم کی عمرقید وجرمانہ کی سزاکالعدم قرار دیتے ہوئے مقدمے کی ازسرنوسماعت کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے نورعالم خان اورشبینہ نورایڈوکیٹس نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 29کلوگرام چرس برآمد کی تھی عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کو عمرقید اور جرمانہ کی سزاسنائی جس کے خلاف اس نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اس موقع پرعدالت کو بتایاگیاکہ سپیشل کورٹ نے قانونی تقاضے پورکئے بغیردرخواست گذار کو عمرقید کی سزاسنائی ہے لہذاکالعدم قرار دیا جائے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرسزاکالعدم قرار دیتے ہوئے مقدمے کی ازسرنوسماعت کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔
تازہ ترین