مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مہنگی سڑکیں کس نے بنائیں؟ اس کی زندہ مثال پشاور عمرانی بس منصوبہ ہے۔
یہ بات مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پشاور بس منصوبہ نواز شریف دور میں بننے والے 3 میٹرو منصوبوں لاہور، راول پنڈی، اسلام آباد اور ملتان سے بھی مہنگا بنا۔
مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ پشاور بس منصوبے کی بسیں چلتی کم اور جلتی زیادہ ہیں۔