• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے پہلے نواز دور کی سڑکیں ناپے پھر پیسوں کا حساب لگائے؟ مریم اورنگزیب


پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو کہیں پہلے نواز شریف کی بنائی سڑکیں ناپیں پھر پیسوں کا حساب لگائیں؟۔

 مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ درخت بھی وہ لگاتے ہیں جو نظر نہیں آتے، سڑکیں بھی وہ بنا رہے ہیں جو نظر نہیں آرہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران صاحب سڑکیں پہلے ہی بنی ہیں، آپ کے دور میں ایک پُلیا تک نہیں بن سکی۔

پرویز رشید نے کہا کہ مہنگی سڑکوں کی زندہ مثال پشاور عمرانی بس منصوبہ ہے، جو نواز دور میں بننے والے تین میٹرو منصوبوں سے بھی مہنگا بنا۔

تازہ ترین