• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لاہور نے 100واں کامیاب لیور ٹرانسپلانٹ کرکے سنگ میل عبور کرلیا۔

صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر فیصل ڈار اور اُن کی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ میں کامیاب ٹرانسپلانٹس کی شرح 95 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پی کے ایل آئی دنیا کے کامیاب اسپتالوں میں شمار ہوتا ہے۔

تازہ ترین