• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں کرپشن اتنی ہے عوام کو کچھ نہیں مل سکتا، سپریم کورٹ

اسلام آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ عوام کو کچھ ڈلیور نہیں ہو سکتا، ایرا کی رپورٹ صرف آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ، اسکول اب بن رہے ہیں 16 سال بچے کیا کرتے رہے؟ کتنے بچے اسکول نہ ہونے کی وجہ سے بھاگ گئے ہونگے، جیسی عمارتیں بن رہی ہیں وہ تو چھ ماہ میں گر جائینگی، بچوں اور اساتذہ کی زندگیاں خطرے میں لگ رہی ہیں۔ بدھ کو چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے 2005 کے زلزلے سے خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی عدم تعمیر پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

تازہ ترین