• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خودکو احتساب کیلئے پیش کرچکے ہیں،شاہ محمود

Imran Presented Himself For Accountability Shah Mahmood
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ عمران خان نے کچھ چھپانا نہیں ہے ،وہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن عمران خان کو بلالے وہ اپنا مؤقف پیش کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے جن کے نام ہیں وہ پیش ہوں اور اپنی صفائی دیں،چیف جسٹس کے فیصلے نے ہمارے مؤقف کی تائید کردی،عمران خان کی آمدنی کا ذریعہ سب کے سامنے ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن ثابت کرے گا کس کا پیسا قانونی اور کس کا غیر قانونی ہے،ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ مل کر بیٹھنے کے لیے تیار ہیں،ہمارے ’ٹی او آر‘ پراعتراض ہے تو مل کر ’ٹی او آر‘ بنالیتے ہیں۔
تازہ ترین