اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں مزید امتحان آسکتے ہیں لیکن ہم سرینڈر نہیں کریں گے ‘ افغانستان جانے والوں کی تعداد آنے والوں سے زیادہ ہے، دنیا بدلے ہوئے افغانستان کی حقیقت کو تسلیم کرے اور افغانوں کا ساتھ دے، ہم پر طالبان کو عسکری مدد فراہم کرنے کے حوالہ سے الزامات بے بنیاد ہیں‘پاکستان کیلئے بہت آزمائشیں ہیں لیکن ہم افغانستان میں انسانی المیہ پیدا نہیں ہونے دیں گے، اگر سلمان شہباز کو کلین چٹ مل گئی ہے تو وہ خود اور تایا کو ساتھ لے کر پاکستان واپس آ جائیں‘ملک میں مہنگائی ہے جھوٹ نہیں بولتا۔