• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں جی بی ایس آفس قائم کرنیکا فیصلہ حکومتی پالیسیوں کا ثبوت، اسد عمر

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ پاکستان میں گلوبل بزنس سروسز آفس قائم کرنے کا فیصلہ حکومت کی کاروباری اور سرمایہ کاری پالیسیوں کا ثبوت ہے، برٹش امریکن ٹوبیکو گروپ کے پاکستان میں گلوبل بزنس سروسز آفس کے افتتاح کے موقع پر اسد عمر نےکہا کہ پاکستان میں خاص طور پر آئی ٹی میں زبردست ٹیلنٹ ہے اور برٹش امریکن ٹوبیکو کا یہ اقدام پاکستان کو شیئرڈ سروسز فراہم کرنے والے ملکوں کی فہرست میں لے آیا ہے جو مقامی ٹیلنٹ کے لیے روزگار اور ترقی کے بیشتر مواقع فراہم کریگا، جی بی ایس پروجیکٹ پاکستان کے سربراہ خرم شہزاد نے کہا کہ جی بی ایس کے ذریعے بی اے ٹی گروپ کا مقصد آنے والے برسوں میں ملک میں 3000 سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

تازہ ترین