• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 14 میٹر ہٹائے گئے

پشاور ( جنگ نیوز )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے جاری مہم کے دوران بجلی چوری کے خلاف مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مردان 2 ڈویژن کے گھڑی کپورہ سب ڈویژن اورسوالڈھیر سب ڈویژن , مردان 1 ڈویژن کے طورو سب ڈویژن اور تخت بئی ڈویژن کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا 5.1 ملین کی ریکوری کی گئی , 30 کنڈے ہٹائے گئے, بقایاجات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے 14 میٹر ہٹائے گئے , 3 خراب میٹروں کو اتارا گیا اور 30 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے مرا سلے قریبی پولیس اسٹیشن بھیجے گئے ۔اسی طرح خیبر سرکل میں بجلی چوری پر بقایاجات کی ریکوری کے لیے پسکو خیبر سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں اپریشن کیا, تفصیلات کے مطابق 1.36 ملین ریکوری کی گئی,228 کنڈے ہٹائے گئے , قریبی پولیس سٹیشن میں 34 ایف آئی آر انداج کے لیے بھیجی گئی, جن میں سے 2 ایف آئی آر رجسٹر کر کے 1 بجلی چور کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے 4 ٹرانسفامرسے بجلی منقطع کر دی گئی ۔
تازہ ترین