• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت فتح علی خان کیساتھ عدنان صدیقی کی پرفارمنس نے دل جیت لیے

سُروں کے سُلطان استاد راحت فتح علی خان کی سریلی اور سحر انگیز آواز  مانچسٹر میں لائیو سن کر ان کے مداح بے حدخوش ہوگئے۔

راحت فتح علی خان نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ہونے والے ایک لائیو ایونٹ میں اسٹیج پر اپنا مشہورِ زمانہ او ایس ٹی ’ میرے پاس تم ہو‘گا کر مداحوں کی دلی خواہش پوری کردی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گانے کی دوران اسٹیج پر ڈرامے میں ’شہوار‘ کا کردار ادا کرنے والے عدنان صدیقی بھی موجود تھے، اور  گانے پر لِپ سنکنگ بھی کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

سُروں کے سُلطان کی لائیو ایونٹ میں شاندار اسٹیج پرفارمنس کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ، جس میں سامعین کو گلوکار کی دلوں کو چھو لینے والی آواز کےسحر میں مبتلا ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔


 واضح رہے کہ اداکار عدنان صدیقی اس سپرہٹ سیریل’ میرے پاس تم ہو‘ میں اداکار ہمایوں سعید، اداکارہ عائزہ خان اور حرا مانی کے ہمراہ ’شہوار‘ کے منفی کردار میں نظر آئے تھے ۔

اس ڈرامے میں عدنان صدیقی کو منفی کردار میں ناظرین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین