• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز ماضی کے مقبول ڈرامے ’ہم سے جُدا نہ ہونا‘ کی سنہری یادوں میں کھوئی نظر آرہی ہیں۔

’ہم سے جُدا نہ ہونا‘ شگفتہ اعجاز کے کیریئر کا ایک اہم ڈرامہ ہے جس میں اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا تھا۔ یہ ڈرامہ 2003 میں نشر کیا گیا تھا۔


اپنے اسی یادگار ڈرامے کی کاسٹ کے ہمراہ انہوں نے ایک دلکش تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ہمایوں سعید کو ٹیگ بھی کیا۔

شگفتہ اعجاز کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں فخرِ عالم ، قاضی واجد، اعجاز اسلم ، سائرہ خان ، عائشہ خان، بدر خلیل ، ساجدہ سید، ہمایوں سعید و دیگر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین