نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے امکان کے بعد اب ان کی عاصم اظہر کے ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا قمر نے گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی۔
اس ویڈیو میں جہاں صبا کو گانے کی لائنز گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے وہیں عاصم بھی صبا کی اس صلاحیت کے معترف نظر آئے اور انہیں "استاد جی" کہا۔
صبا نے اپنے پیغام میں عاصم اظہار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ "میں نے سن رکھا ہے کہ ایک بڑا پروجیکٹ آنے کو ہے، کیا آپ ہمارے مداحوں کے ساتھ تھوڑا سا راز شیئر کریں گے؟
انہوں نے عاصم اظہر سے یہ بھی دریافت کیا کہ آپ میری گلوکاری کی صلاحتیوں سے مرعوب ہیں۔