• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گووندا اور سنیتا میں طلاق کی خبروں کی وجہ سامنے آ گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

37 برس سے رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے والے بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی خبریں کیوں گردش کر رہی ہیں؟ اداکار کے منیجر نے وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سے اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی طلاق کی خبریں زیرِ گردش ہیں، تاہم اب اداکار کے منیجر نے اس پر خاموشی توڑ دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا کے منیجر ششی سنہا نے زیرِ گردش خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنیتا آہوجا جی نے جو حالیہ انٹرویوز میں باتیں کہیں ہیں، یہ ان سب کا نتیجہ ہے۔

اداکار کے منیجر کے مطابق میڈم جی نے ضرورت سے زیادہ کہہ دیا ہے اور گووندا صاحب کے مزاج سے ہر کوئی واقف ہے۔

طلاق کے لیے قانونی کارروائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ششی سنہا نے میڈیا سے انتظار کرنے کی گزارش کی اور بتایا کہ ابھی قانونی طور پر اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں اُٹھایا گیا ہے، ابھی 1 یا 2 دن مزید انتظار کیجیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید