• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کے تین ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے 3 ایئر آفیسرز کو ایئر مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ 

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانیوالوں میں چوہدری احسن رفیق، وقاص احمد سلہری اور احمد حسین شامل ہیں۔ 

پی اے ایف ترجمان نے بتایا کہ چوہدری احسن رفیق نے ایئر ہیڈکوارٹرز میں ڈی جی ایئرفورس اسٹریٹجک کمانڈ کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئرمارشل وقاص احمد سلہری ایئر ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹ تعینات رہے ہیں۔ 

اسی طرح ایئرمارشل احمد حسن آج کل ایئر ہیڈکوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف انجینئرنگ تعینات ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ ایئرمارشل احسن رفیق اور ایئر مارشل وقاص سلہری کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا جاچکا ہے۔

ترجمان پی اے ایف کے مطابق ایئرمارشل احمد حسن کو ہلالِ امتیاز ملٹری سے نوازا جاچکا ہے۔

تازہ ترین