• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان تیزی سے کراچی کی طرف بڑھنے لگا


بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان تیزی سے کراچی کی طرف بڑھنے لگا، اگلے چند گھنٹوں میں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ادھر شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کے باعث محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں 2 اکتوبر تک وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

موسمی صورتحال کے سبب کمشنر کراچی نے آج شہر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ آج کراچی میں تمام سرکاری دفاتر اور کاروبار بند رہیں گے۔ اس سے پہلے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے صوبے بھر میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین