• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنوں کے ساتھ مل کر بی این پی کو مضبوط بنائیں گے‘ غلام نبی مری

کوئٹہ (آن لائن )بی این پی کے ضلع کوئٹہ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعزاز میں سابق میر غلام رسول مینگل نے استقبالیہ دیا جس میں مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ ، آرگنائز رغلام نبی مری ،ڈپٹی آرگنائز ر ،میر جمال لانگو ‘ ارکان ملک محی الدین لہڑی،میر نصیر احمد مینگل ، طاہر شاہوانی ،محمد لقمان کاکڑ،ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ،نسیم جاوید ہزارہ ،اسماعیل کرد،عبدالستارشکاری ،خاران کے دوست میر نصیب اللہ قمبرانی ،غلام مصطفیٰ مگسی ،ڈاکٹر شبیر قمبرانی اور دیگر نے شرکت کی شرکاء نے میر غلام رسول مینگل کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کارکنو ں اورہمدردوں کے ساتھ ملکر پارٹی کو تنظیمی طورپر فعال اور متحرک بنانے کے لیے اپناکرداراداکرینگے کوئٹہ بی این پی اور قوم وطن دوستی کی سیاست ‘نظریات فکر و خیال کا مضبوط قلعہ رہاہےعوام تنظیم کاری میں بھرپور حصہ لیں ۔
تازہ ترین