• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات نے گزشتہ رات سے آج شام 5 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

کراچی میں سب سے زیادہ بارش 39 ملی میٹر گلشن حدید میں اور 24 اعشاریہ 4 ملی میٹر ناظم آباد میں ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قائد آباد میں 23 اعشاریہ 8، پی اے ایف بیس مسرور میں 22.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 2 میں21 اعشاریہ 5 اور فیصل بیس پر21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی میں 17ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 14 اعشاریہ 6 اور گلشن معمار میں 14 اعشاریہ 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سعدی ٹاون میں 13 اعشاریہ 5، اولڈ ایئرپورٹ پر 13 اعشاریہ 3، اورنگی ٹاؤن میں 12 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یونیورسٹی روڈ 10 اعشاریہ7، جناح ٹرمینل 10اعشاریہ2، اور کیماڑی میں 5 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین