• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

4 کروڑ بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف حاصل

محکمہ صحت نے ملک میں 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرلیا۔

انسداد پولیو پروگرام کے کوآرڈینٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے قطرے پلانے کی مہم کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ 4 کروڑ سے زیادہ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں ہونے والی مہم رواں سال کی تیسری مہم تھی، مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی گئی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے مطابق مہم میں 3 لاکھ 35 ہزار ورکرز نے گھر گھر جا کر 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا۔

ڈاکٹر شہزاد بیگ نے مزید کہا کہ رواں برس پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس میں واضح کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔

صحت سے مزید
قومی خبریں سے مزید