• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی20 کپ: سدرن پنجاب کی مسلسل 5ویں شکست، بلوچستان فتحیاب


نیشنل ٹی20 کپ میں سدرن پنجاب کی شکست کا سلسلہ طویل ہونے لگا، بلوچستان نے ایونٹ میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے ایونٹ کے 13ویں میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

بلوچستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سدرن پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹ پر 174 رنز بنائے۔

صہیب مقصود نے 54، حسن خان نے 28، خوشدل شاہ اور عامر یامین نے 25، 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

بلوچستان کی طرف سے جنید خان اور عمید آصف نے 3,3خرم شہزاد نے 2 اور حارث سہیل نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

بلوچستان نے 175رنز کا ہدف 18ا عشاریہ 4 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، عبدالبنگلزئی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

بلوچستان کی طرف سے عبدالبنگلزئی نے 50 اور عبداللّٰہ شفیق 44 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ حارث سہیل نے 47 اور سہیل اختر نے 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

سدرن پنجاب کی طرف سے عمر خان اور عامر یامین نے 1،1 وکٹ حاصل کی ۔

تازہ ترین