• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی اجازت کا فیصلہ کابینہ کرے گی، شاہ محمود

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ‘ایجنسیاں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کیلئے امریکا کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پر بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا کو پاکستانی فضائی حدود کی اجازت کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔

امریکی سینیٹرز کی جانب سے افغانستان سے متعلق مجوزہ مسودہ قانون پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا مسئلے کا حل نہیں ‘پاکستان اپنے مفادات کا مکمل تحفظ کرے گا۔

جمعہ کو اسلام آبادمیں ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا میں لابیز اور ہمارے ہمسائے اس بل کے پیچھے ہیں، کانگریس کو افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سمجھنا ہو گا۔ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

تازہ ترین