• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کو عمر شریف کے قدموں میں بیٹھتے دیکھا، اداکارہ ریشم


پاکستان کے نامور اداکار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے انتقال پر اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کو عمر شریف کے قدموں میں بیٹھتے دیکھا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ امیتابھ بچن نے عمر شریف کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے اپنی فلائٹ کینسل کی تھی۔

اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ پورا ہندوستان عمر شریف کے فن کا دیوانہ تھا،  بھارتی کامیڈین اُن کی پرانی کیسٹس دیکھ کر کامیڈی کیا کرتے تھے۔

میرا نے کہا کہ اکشے کمار نے اعتراف کیا تھا کہ وہ کامیڈی میں عمر شریف سے ہی سیکھتے آئے ہیں۔

تازہ ترین