کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر اورکے ایم سی لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز الاٹئیز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمود حامد نے 28 سال سے التواء کا شکار کے ایم سی لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کی آ بادکاری کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کر دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے ایم سی لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز 1993میں متعارف کی گئی تھی جس کے بعد 2334 بے روزگار نوجوانوں کو پلاٹ الاٹمنٹ جاری کرکے کامیاب قرار دیا گیا اور ان سے قیمت کی مد میں کروڑوں روپے کی رقم وصول کی گئی۔