کوئٹہ کے اسپتالوں میں طبی سہولتوں کے فقدان کے باعث ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے، ڈاکٹرز نے دوسرے دن بھی سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا۔
ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈیز کے دروازوں کو تالے لگادیے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ او پی ڈیز کا بائیکاٹ اسپتالوں میں طبی سہولتوں کی عدم دستیابی پر کیا جارہا ہے۔