اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ الحمد للہ کم سے کم ایک ویکسین لگانے والوں کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔
انہوں نے ہفتہ کوایک پیغام میں کہا ہےکہ آج انشاءاللہ مکمل ویکسینیشن کروانے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے زائد ہو جائے گی۔
31 دسمبر تک 7 کروڑ پاکستانیوں کی ویکسینیشن کے ہدف کو انشاءاللہ حاصل کیا جائے گا جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو وہ آج ہی لگوائیں۔