• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کی جانب سے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر )حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کی بڑھتی ہوئی پزیرائی کی وجہ سے ہر ماہ کے پہلے دو دن کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے،ریونیو افسران و عملہ ایک چھت تلے عوامی مسائل کے حل کیلئے موجود رہتے ہیں۔ ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ عوامی مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔
تازہ ترین