ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے سیورج کی جاری سکیموں کی جانچ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں گلیوں کی کھدائی سے شہری کوفت میں مبتلا ہوتے ہیں۔شہریوں کی تکلیف کے بروقت ازالے کیلئے منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کریں۔ منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو معیار بنائیں۔ ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کہا کہ نواب پور روڈ پر فیض عام چوک سے 8 نمبر چونگی تک سیوریج لائن ڈالی جارہی ہے۔ 8 ہزار فٹ نئی لائن ڈال دی گئی ہے، نئ لائن میں (54) ،(48)، (42) اور (36) انچ قطر کی لائنیں شامل ہیں۔ منصوبے کی تکمیل سے لودھی کالونی، کھیڑا آباد، گلگشت، پیر خورشید کالونی کے مسائل حل ہونگے۔