کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی میر حمل کلمتی نے سمندری طوفان اور شدید بارشوں سے نقصانات کے باعث گوادر کو آفت زدہ قراردینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گوادر میں حالیہ سمندری طوفان اور بارشوں سے عوام کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے، سمندری طوفان سے ماہی گیروں کی کشتیاں ساحل سمندر پر نقصانات سے دوچار ہوئیں بلکہ علاقے میں موجود درجنوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا ۔ماہی گیروی کا ذریعہ معاش ماہی گیری ہے تاہم ہنگامی صورتحال میں وہ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے پریشان ہیں ،انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے رہائشی علاقوں میں بھی بارشوں سے کچے مکانات کو نقصان پہنچا، اس سلسلے میں فوری طورپر سمندری طوفان اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے امداد کااعلان کیاجائے ۔