• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: SOPS کی خلاف ورزی، ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن

ملتان میں مسافر بسوں اور وینز میں بغیر کورونا وائرس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کیئے مسافر سوار کرنے پر 19 مسافر گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔

ملتان میں سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مسافر بسوں اور وینز کو چیک کیا۔

رانا محسن نے مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک نہ کرنے پر 19 گاڑیوں کو قبضے میں لے کر ٹرانسپورٹ مالکان پر 75 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

تازہ ترین