• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمجھوتہ ایکسپریس کا نام شیخ رشید ایکسپریس رکھ دینا چاہیئے: مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کا نام تبدیل کرکے شیخ رشید ایکسپریس رکھ دینا چاہیئے۔

مرتضیٰ وہاب نے ناظم آباد میں ذیشان حیدر پارک کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کا وعدہ نہیں کرتا۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کی سڑکیں ٹھیک کرنے اور کچرا اٹھانے کے لیے بجٹ مختص ہے، جلد بہتری نظر آئے گی، ماضی میں ضلع وسطی کو نظر انداز کیا گیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی ترجیح شہر کی صفائی اور پارکوں کی تعمیرِ نو ہے، سڑکوں کی مرمت کے لیے بھی بجٹ مختص کیا گیا ہے، کچھ عرصے میں بہتری نظر آئے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ سے 13 برسوں کی کارکردگی کا حساب مانگا جاتا ہے لیکن یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ غیر قانونی تعمیرات سمیت شہر کی تباہی میں کس کس نے حصہ ڈالا۔

کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں جہاں درخت لگانے جاتے ہیں لوگ زمین کا دعویٰ کر دیتے ہیں۔

تازہ ترین