اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اتوارکو پاک بحریہ ڈاک یارڈ کراچی کا دورہ کیا،کمانڈر پاکستان فلیٹ وی/ایڈمرل نوید اشرف نے ان کااستقبال کیا۔ وزیر داخلہ کو پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور نیول آپریشن کے مختلف پہلوؤں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔دریں اثناءوزیر داخلہ کوسب میرین حمزہ کابھی دورہ کروایا گیا۔ وزیر داخلہ نے سب میرین کے مختلف حصے دیکھے اور نیول افسران سے آپریشنز سے متعلق تفصیلات لیں۔ شیخ رشید نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر انتہائی اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔انہو ں نے کہا کہ جنگ ہو یاامن دونوں صورتوں میں پاک بحریہ کا کردار لائق تحسین ہے۔