اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہاہے کہ 60دنوں میں حلف لینے کا اطلاق ان پر نہیں ہوتا ،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے میرا نوٹیفکیشن کیا تھا جسے 8 مئی 2018 کو سپریم کورٹ نے معطل کر دیا تھا ، سپریم کورٹ میں میرا مقدمہ زیر التوا ہے، جس کے تحت میرا نوٹیفکیشن معطل ہے ،جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا ،میں سینیٹ کا حلف نہیں لے سکتا ،خط میں لاہور ڈویژن بینچ کے فیصلے کا بھی ذکر موجود ہے،اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ کو بھی یاد دہانی کیلئے خط کی نقل بھجوا دی ہے۔