• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے نجی بینک سے 20 کروڑ روپے لوٹنے والے 3 ملزمان پشاور سے گرفتار

کراچی / پشاور(این این آئی)پشاورکے تھانہ تہکال کی پولیس نے کراچی کے نجی بینک کے 20کروڑ 50لاکھ روپے لوٹنے میں ملوث 3 ملزمان کو پشاور سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان کو پشاور پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان کو پشاور کے تھانہ تہکال کی حدود سے گرفتار کیا گیا، اور ابتدائی طور پر ان کے قبضے سے 70 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سلمان، محمد ساجد اور محمد امین شامل ہیں، ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ لوٹی گئی رقم پشاور میں کاروبار کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔

تازہ ترین