شمالی کوریا اور جنوبی کوریا نے کراس بارڈر ہاٹ لائن بحال کردی، جنوبی شمالی کوریا کے حکام نے اگست کے بعد آج دوبارہ ہاٹ لائن پر بات چیت کی۔
جنوبی کوریا کی یونی فکیشن منسٹری نے دونوں جانب حکام کی پہلی ٹیلی فون کال کی تصدیق کردی۔
جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ رابطے کی بحالی تعلقات کی بحالی کا موقع فراہم کرے گی، تعلقات کی بحالی کیلئے بات چیت اور عملی تبادلہ خیال کیلئے پرامید ہیں۔
شمالی کورین میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے پائیدار امن کے قیام کیلئے منقطع رابطوں کی بحالی کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔
دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ بین الاکوریائی تعاون کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، رابطوں کی بحالی جزیرہ نما کوریا میں استحکام کیلئے اہم ہے۔
چینی نمائندہ خصوصی برائے جزیرہ نما کوریا نے کہا کہ شمالی اور جنوبی کوریا میں رابطوں کی بحالی قابل ذکر پیشرفت ہے۔