• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی چھوڑنے سے متعلق خورشید شاہ سے منسوب ٹوئٹ جعلی ہیں، نیئر بخاری

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیّر بخاری نے سینئر رہنما خورشید شاہ کی پارٹی چھوڑی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

ایک بیان میں نیّربخاری نے کہا کہ پی پی چھوڑنے سے متعلق خورشید شاہ سے منسوب ٹوئٹ جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق اپوزیشن لیڈر اور سینئر سیاستدان خورشید شاہ کو پارٹی کی طرف سے کوئی شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا گیا ہے۔

پی پی جنرل سیکریٹری نے مزید کہاکہ جعلی شو کاز کا معاملہ ایف آئی اے کے سائبر ونگ کو ریفر کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ سید خورشید شاہ قید و بند کے باوجود جمہوریت اور پارٹی کے وفادار رہیں گے۔

تازہ ترین