عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی نے حکومت کے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کے اعلان کو مضحکہ خیز قرار دیدیا۔
ایک بیان میں اے این پی سربراہ نے کہا کہ کرپشن میں ملوث حکومت کا پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کا اعلان مضحکہ خیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری کرکے مسلط سلیکٹڈ وزیراعظم کا احتساب بھی سلیکٹڈ ہے، دوسروں پر کرپشن کے بہتان لگانے والے لیکس میں نام آنے پر خاموش ہیں۔
اسفندیار ولی نے مزید کہا کہ حکومت کا تحقیقات کا اعلان کرنا اپنے ساتھیوں کو بچانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پانامہ اور آف شور لیکس میں بھی سب سے زیادہ پی ٹی آئی اور ان کے اتحادی اراکین کے نام تھے۔