• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ کا حکم، کورونا سے موت پر لواحقین کو 50 ہزار ملیں گے

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے کورونا سے موت پر لواحقین کو ریاستی حکومت کی جانب سے 50ہزار روپے ادائیگی کے حکم کی منظوری دیدی ہے اور کہا ہے کہ معاوضہ دیگر فلاحی منصوبوں سے الگ ہوگا اور 30دن کے اندر ادائیگی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا سے ہونے والی اموات پر معاوضہ کو لے کر بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز 50؍ ہزار روپے ادائیگی سے متعلق حکم کی منظوری دے دی۔ بھارت کی مرکزی حکومت نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ کورونا سے ہونے والی موت کے بعد اہل خانہ کو 50؍ ہزار روپے ریاستی حکومت ادا کرے گی۔ سپریم کورٹ نے اس تعلق سے کہا کہ مہلوک کے گھر والوں کو ملنے والا یہ معاوضہ دوسرے فلاحی منصوبوں سے الگ ہوگا۔ ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے یہ بھی ہدایت دی کہ معاوضہ کے لیے دعویٰ کیے جانے کے 30دن کے اندر یہ ادائیگی ہوگی۔ یہ معاوضہ ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ سے دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین