کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے کہا ہے کہ مائنس ون فارمولا حتمی فیصلہ ہے، جس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا مقصد بلوچستان کے مفادات ہیں ۔تمام ناراض ارکان متحد ہیں ‘مشترکہ فیصلو ں پر عمل درآمد ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ناراض ارکان نے مشترکہ اجلا س میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی ،لالا رشید بلوچ،سردار عبدالرحمان کھیتران ،سکندرعمرانی ،محمد خان لہڑی ،ماہ جبین شیران، بشریٰ رند،حاجی اکبر آسکانی ،بی این پی عوامی کے میر اسد بلوچ،پی ٹی آئی کے نصیب اللہ مری ودیگر شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام معاملات کو مشترکہ مشاورتی فیصلوں سے حل کیا جائے گا تمام ناراض ارکان نے ایک بار پھرواضح کیاہے کہ مائنس ون فارمولے پر عمل درآمد ہی وہ واحدر استہ ہے جس سے صورتحال کو بہتر بنایا جاسکتاہے ۔انہو ں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی ہماری جماعت ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ عوام کی خدمت اوربلوچستا ن کی تر قی کے لئے کام کرتی رہے تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ ایسے فیصلے کئے جائیں جو مشترکہ مفادات کے ہوں اور اس سے بلوچستان میں خوشحالی اور بہتری لا ئی جا سکے۔بعدازاں صوبائی وزیر سردار عبدالرحما ن کھیتران کی جانب سے اجلا س میں شریک ارکان کو عشائیہ دیا گیا ۔