کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے نوجوان کے قتل میں ملوث دوست کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل ائیر پورٹ روڈ کے علاقے کلی عمر کا رہائشی نوجوان فرحان یوسفزئی اپنے دو دوستوں انضمام اور دادئی کے گھرسیٹلائٹ ٹائون گیا جہاں وہ ان کے ساتھ رہا لیکن علی الصبح اس کی موت واقع ہو گئی تھی پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جس میں نوجوان کو تشدد کر کے قتل کرنے کا انکشاف ہوا پولیس نے لاش ہسپتال لانے والے دوست کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا جبکہ پولیس مفرور دادئی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔