سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) مختلف ٹریفک حادثات میں تین خواتین سمیت15افراد زخمی ہو گئے۔ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ پرانی گندم منڈی نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والی80سالہ خانم، تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ مرالہ روڈ شیر پور سٹاپ کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں60سالہ محمد اکرم ،21سالہ اسد،45سالہ کنیز بی بی ،25سالہ عائشہ اور25سالہ جہانزیب شدید زخمی ہوگیا۔