سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) قتل کے مجرم کو سزائے موت،ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ پسرور کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے قتل کے مجرم عامر کو سزائے موت،ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے قتل کے مجرم نثارکو عمر قید اور دولاکھ روپے جرمانے،اور اقدام قتل کے مجرم عبدالرحمن کو 5سال قید جبکہ تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کی خاتون سلیمہ کو منشیات کے مقدمہ میں ملوث ہونے کی پاداش میں 14 ماہ کی سزا سنائی گئی۔