خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آٹے کی قیمت آسمان سے بات کرنے لگی۔
پشاور میں سرکاری آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہوکر 1100 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
ٓآٹے کے تھیلے کی قیمت میں ہوشربا اضافے پر آٹے کے ڈیلرز نے حکومت سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
آٹا ڈیلرز نے کہا کہ بروقت نوٹس نہ لیا گیا تو آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔