کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 7ایرانی باشندوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم د یتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مقدمہ کا چالان طلب کرلیاہے، ایف آئی اے کی جانب سے 7ایرانی باشندوں کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ، ایف آئی اے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان پاکستانی اور ایرانی ایجنٹوں کی ملی بھگت سے پاکستانی دستاویزات بنانے میں کامیاب ہوئے اور پاکستان سے قطر جانے کی تیاری میں تھے۔