• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع سرگودھا میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا‘ فاروق رشید

سرگودھا(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر فاروق رشید سندھو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی موثر حکمت عملی اور محکمہ صحت کی غیر معمولی کوششوں کے نتیجہ میں ضلع میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ محکمہ صحت اور دیگر اداروں کو پولیو کیخلاف جہاد اور اس نیشنل کاز کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرنا چاہیے تاکہ ہم ضلع کیساتھ ملک کو بھی پولیو فری بنائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 5 سال کی عمر کے5لاکھ 77 ہزار 584 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے1480 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر عاقب‘ ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری‘ ڈاکٹر اسد اسلم‘ ڈاکٹر طارق حسن‘ ڈاکٹر سکندر حیات و دیگر نے شرکت کی۔ دریں اثنا ءاے ڈی سی نے ڈینگی کیخلاف بھر پور اقدامات کیلئے ضلعی محکموں کو مزید متحرک اور فعال کردار ادا کرنیکی ہدا یت کی ہے ۔ اس موقع پر ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر طارق حسن نے اجلاس کوبریفنگ دی ۔
تازہ ترین