سرگودھا(نمائندہ جنگ)ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز یونیورسٹی آف سرگودھاکے زیر اہتمام ’’پاکستان میں امن اور خوشحالی بذریعہ تعلیم‘‘ کے موضوع پر سیمینار16 مئی بروز پیر کو منعقدہوگاجسکی صدارت صدر شعبہ وڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لاء پروفیسر ڈاکٹر محمد نوازکرینگے۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدظہور الحسن ہونگےجبکہ سماجی ورکر ڈائریکٹر انسان فاؤنڈیشن ٹرسٹ کشور سلطانہ خصوصی خطاب کرینگی۔