• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمٰن، آغا عمر شاہ جنرل سیکرٹری جاوید اقبال ،جنرل سیکرٹری پشین میر وائس کاکڑ، ارباب اقبال ،ذاکر بنگلزئی، آصف حریفال ،سلمان درانی، ضمیر اختر، نثار اچکزئی، صابر راجپوت اور لیاقت راجپوت نے بیان میں سیکرٹری بلدیات اورایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شہر میں صفائی کا مسئلہ حل کیا جائے کیونکہ شہر بھر میں جا بجا کچرے کے ڈھیر اور بند نالیوں کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ شہر کے تمام روڈوں کی اسٹریٹ لائٹس کئی عرصے سے بند پڑی ہیں تو دوسری جانب آوارہ کتوں کے غول در غول عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں لہٰذا ضروری ہے کہ شہر کے جملہ مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے بیان میں طالب علم عرفان یوسفزئی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہید عرفان یوسفزئی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار اور لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے ۔
تازہ ترین