• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو دیکھ کر مریم نواز کو والدہ کی یاد آگئی

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو دیکھ کر اپنی والدہ کلثوم نواز کی یاد آگئی۔

ٹوئٹر پر صارف نے مریم نواز کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس کے بیک گراؤنڈ میں گیت ’کر ہر میدان فتح‘ چل رہا ہے۔

مریم نواز نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جنت سے میری والدہ ضرور میرے لیے دعا کرتی ہوں گی۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’اس ویڈیو کا شکریہ جس نے مجھے امی کی یاد دلائی۔‘

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ امید ہے کہ چیئرمین نیب کی توسیع عدالت سے مسترد ہوجائے گی اور عدالت سے انصاف ملے گا۔

تازہ ترین