ملک میں ایک من روئی کی قیمت تارِیخ کی بلند ترین سطح 15000 روپے ہوگئی ہے۔
چیئرمین کراچی کاٹن بروکرز فورم نسیم عثمان کے مطابق عالمی سطح پر روئی کی قیمت ایک ڈالر 14 سینٹ فی پونڈ ہونے کا اثر مقامی سطح پر بھی رہا۔ روئی کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 15 ہزار روپے من ہوگئی ہے۔
نسیم عثمان کے مطابق ایک بین الاقوامی کمپنی پاکستانی روئی کی خریداری کر رہی ہے جس سے مقامی قیمت بڑھ رہی ہے، بلوچستان کی روئی کی قیمت 15 ہزار 500 روپے ہے۔
نسیم عثمان کے مطابق اس سے قبل ملک میں روئی کی بلند ترین قیمت کا ریکارڈ 2011 میں 14 ہزار 500 روپے من رہا ہے۔
تاہم 2011 میں روئی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2 ڈالر 26 سینٹ فی پونڈ تھی۔
کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ روئی کی قیمت 4 سو روپے اضافے سے 14 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔