کوئٹہ میں خاتون نے بولان میڈيکل اسپتال کےدروازے پر بچے کو جنم دے دیا۔
اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ اسپتال میں ڈاکٹر موجود نہيں تھا، ایمرجنسی کی صورت حال میں بچے کی پیدائش سڑک پر ہوئی۔
بچے کے اہل خانہ نے بروری روڈ بند کرکے احتجاج بھی کیا، جس کے بعد اسپتال کے ایم ایس نے گائنی کی سربراہ ڈاکٹر نجمہ غفار کی سربراہی میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی بنادی۔
ایم ایس بولان میڈيکل اسپتال نے کمیٹی کو ایک دن میں غفلت کے مرتکب افراد کی نشاندہی کے ساتھ رپورٹ جمع کروانےکی ہدایت کی ہے۔