اسلام آباد (نمائندہ جنگ،جنگ نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے پہلے روک دیا گیابعد ازاں جانے کی اجازت دے دی گئی۔ یوسف رضا گیلانی بدھ کو قطر ایر لائنز کی پرواز سے بیرون ملک جارہے تھے ۔سید یوسف رضا گیلانی کا پروٹوکول سٹاف دفتری اوقات کے آغاز پر ہی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گیا اور ایف آئی اے امیگریشن سے کلیئرنس کی درخواست کی۔جانچ پڑتال کے دوران نام ای سی ایل میں پایا گیا ،جس پر امیگریشن حکام نے پروٹوکول سٹاف کو آگاہ کر دیا کہ یوسف رضا گیلانی بیرون ملک نہیں جا سکتے۔دریں اثناءسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی۔جیونیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کے سٹاف کا بتانا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔