لاہور (سپیشل رپورٹر)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی راولپنڈی کے رہنما رشید میر کے انتقال پر گہر رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انھوں نے کہا کہ رشید میر کا شمار پارٹی کے بانی کارکنان میں ہے اور وہ زندگی بھر ثابت قدم اور پارٹی کے وفادار رہے۔دورآمریت میں قید اور تشدد برداشت کیا مگر اپنے اصولوں پرکوئی سودابازی نہیں کی۔رشید میر پارٹی کا انمول سرمایہ تھے۔ ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انھوں نے مرحوم رشید میر کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔